
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایوان فیلڈ ریفرنس میں بری کردیا۔مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں کالعدم قرار دے دی گئی ہیں۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب مریم نواز کےخلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔