ٹبہ سلطان پور : سابق دور میں نصب فلٹریشن پلانٹ فنکشنل نہ ہو سکے
ٹبہ سلطان پور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی سینئر وائس چیئرمین عاصم سعید منیس کی خصوصی کاوشوں سے شہریوں کے پینے کے صاف پانی کے لیے لاکھوں روپے کے سرکاری فنڈز منظور کروا کر واٹر فلٹریشن پلانٹس لگوائے مگر بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی واٹر فلٹریشن کا افتتاح تبدیلی سرکار کے تین سال بعد بھی سیاست کے بھینٹ چڑھا ہوا ہے جس کے باعث عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور مضر صحت پانی پینے سے مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں نہر پر لگے نلکوں سے لایا گیا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔