حکومت نے تخفیف غربت کیلئے درجن سے زیادہ پروگرام متعارف کروائے،ثانیہ نشتر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +وقائع نگار) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے زیراہتمام احساس ریڑھی بان اقدام ٹیم کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا ،ڈاکٹر ثانیہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ، ڈاکٹر ثانیہ نے احساس ریڑھی بان اقدام کا مقصد ریڑھی بانوں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے ،وزیراعظم کی خاص ہدایت ہے کہ ریڑھی بانوں کو معاشی دھارے میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کیئے جائیں،احساس ریڑھی بان فی الوقت پائلٹ مرحلے میں اسلام آباد کے دو سیکٹروں میں جاری ہے،احساس کی چھتری تلے سماجی تحفظ ڈویڑن،سی ڈی اے،آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکناکس مل کر احساس ریڑھی بان پائلٹ پر عملدرآمد کر رہے ہیں،یو بینک اور اپنا بینک اقدام کے تحت ریڑھی بانوں کو آسان شرائط پر جدید ریڑھیوں کیلیئے قرضے بھی فراہم کر رہے ہیں،تقریب سے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی اور ضیاء بانڈے فوکل پرسن نے بھی خطاب کیا۔وزیر اعظم کی مشیر برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ روز میٹر و پولیٹین کارپوریشن ( ایم سی آئی ) کا دورہ کیا اور چارج چھوڑنے والی پہلی خاتون ایڈمنسٹریٹر سید ہ شفق ہاشمی کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت نے تخفیف غربت کے لیے ایک درجن سے زیادہ پروگرام متعارف کروائے ہیں جو شفافیت میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے انہوں نے ایم سی آئی کے شعبہ ریونیو کے افسران ڈائریکٹر عامر شہزاد ، ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل سمیت دیگر افسران کو ان کی بہترین خدمات پر خصوسی شیلڈز بھی پیش کی ہیں ۔