سعودی عرب میں رواں سال گرمی نے 30سالہ ریکارڈ توڑ دیا، محکمہ موسمیات
ریاض (اے پی پی)سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک میں گرمی نے رواں سال30سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سعودی محکمہ موسیمات کے قومی مرکز کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں شدید گرمی نے 30 سال کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، رواں سال درجہ حرارت میں اوسط اضافہ 1.1 سینٹی گریڈ رہا ہے۔