ٹریف حادثات میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 9 جاںبحق
ملتان‘ خانیوال‘ ڈیرہ غازیخان ‘ رحیم یار خان‘ چوٹی زیریں‘ سخی سرور (کرائم رپورٹر‘ علاقائی نمائندوں سے) ٹریفک حادثات میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 9 جاں بحق‘ ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق حادثہ قبائلی علاقے راکھی گاج کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک اوور ٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی کار سے جاٹکرایا حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بی ایم پی کی نفری اور امدادی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو سول اسپتال سخی سرور منتقل کر دیا ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور تمام افراد سخی سرور کے رہائشی ہیں جاں بحق ہونے والوں میں دادا ‘ بیٹا اور دو پوتے شامل ہیں جن کی شناخت پروفیسر(ر) اللہ وسایا ، ابراہیم جعفر،فرحت ابراہیم اور جواد ابراہیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔رحیم یار خان سے کرائم رپورٹر کے مطابق گزشتہ شپ پہلا حادثہ موضع نور واہ کے رہائشی50سالہ حبیب الرحمن کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل پرکام سے فارغ ہونے کے بعد واپس گھر جارہاتھا کہ چک65/p کے نزدیک حبیب الرحمن نے ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی تاہم موٹر سائیکل بے قابو ہوگیا اور حبیب الرحمن ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور ٹریکٹرٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیاجبکہ دوسرا حادثہ کوٹ کرم خان کے رہائشی25سالہ فاروق احمد کے ساتھ پیش آیا جو اپنی موٹر سائیکل پر تیزرفتاری سے جارہاتھاکہ اچانک سامنے آجانے والے موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا شدید زخمی ہوجانے پر فاروق احمد کو انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 25سالہ فاروق بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔چوٹی زیریں سے خبر نگار‘ نمائندہ نوائے وقت کے مطابق چوٹی زیرین کا نوجوان عبدالحفیظ کمہار جو کہ رزق کی تلاش میں سعودی عرب کے شہر املج میں مقیم تھا اور پندرہ دن قبل ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گیا تھا کی لاش گزشتہ دن اس کے آبائی شہر چوٹی زیریں لائی گئی 24سالہ نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا متوفی کی نماز جنازہ دن ساڑھے پانچ بجے ادا کی گئی۔ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق پیراغائب روڑ کا رہائشی منور اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر سبزی منڈی سے گندہ نالہ کی طرف جارہاتھا کہ سامنے سے آنے والی چنگ چی کی ٹکر سے بھری طرح زخمی ہوگیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر منور کی نعش قبضے میں لیکر نشتر ہسپتال منتقل کردی ،جہاں ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کرنے کے بعد نامعلوم ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔خانیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق گزشتہ روز خانیوال کے نواحی علاقہ 167/10Rکے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں 50سالہ نواز ولد محمدیار اور 11سالہ اختر ولد نواز جاں بحق ہوگئے جسے ریسکیو1122نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا ۔