بیمار والدین کی دیکھ بھال کر نا اولاد کی ذمہ داری ہے،85فیصد پاکستانی
اسلام آباد(نا مہ نگار)85فیصد پاکستانی بیمار والدین کی دیکھ بھال کر نا ان کے بچے کا فرض سمجھتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ایسے افراد کی شر ح 69 فیصد ہے،گیلپ پاکستان کی تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق 85فیصد پاکستانی بیمار والدین کی دیکھ بھال کر نا ان کے بچے کا فرض سمجھتے ہیں،سروے کے دوران ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مردو خواتین سے سوال پو چھا گیا کہ آپ کے اس بات سے کس حد تک متفق ہیں یا غیر متفق ہیں کہ بیمار والدین کی دیکھ بھال کر نا ایک بچے کی ذمہ داری ہے؟اس سوال کے جواب میں 69فیصد جواب دہندگان اس بات سے بہت زیادہ متفق تھے کہ بیمار والدین کی دیکھ بھال کر نا ایک بچے کی ذمہ داری ہے۔