ٹی ٹی ایس اساتذہ کا ایچ ای سی کیخلاف 12اکتوبر کو پر امن احتجاج کا اعلان
اسلام آباد(نا مہ نگار)ٹی ٹی ایس اساتذہ کی واحد نمائندہ تنظیم آل پاکستان ٹینیور ٹریک ایسوسی ایشن (ایپٹا)نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے استحصالی رویے کے خلاف 12اکتوبر کو پر امن احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ ایپٹا نمائندگان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کمیشن کے 36ویں اجلاس کے مجوزہ فیصلوں پہ عملدرآمد نہ ہونے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کا جائزہ لیا کہ ان تاخیری حربوں کی آڑ میں ٹی ٹی ایس اساتذہ کے جملہ حقوق کو غضب کیا جا رہا ہے۔آل پاکستان ٹینیور ٹریک ایسوسی ایشن (ایپٹا)کے صدر ڈاکٹر خرم شہزاد، نائب صدر ڈاکٹر ریحانہ کوثراور جنرل سیکرٹریڈاکٹر قاضی محمد ضیغم ضیا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایپٹا نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایپٹا کسی صورت بھی ٹی ٹی ایس اساتذہ کے مفادات پہ سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ٹی ٹی ایس اساتذہ کا کہنا ہے کہ تو ٹی ٹی ایس نظام شدید بے یقینی کا شکار ہے۔