او جی ڈی سی ایل کا مالی سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس مورخہ میں رواں سال تیس جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے مالیاتی نتائج کی منظوری دیدی گئی۔نتائج کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی اس مالی سال میں سیلز 244.856ارب روپے رہی ۔اس مالی سال میں کمپنی کابعد از ادائیگی ٹیکس منافع 100.081ارب روپے رہا ۔جبکہ اس مالی سال میں فی شیئر آمدنی 23.27روپے رہی۔علاوہ ازیں بورڈ کے اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2.50روپے فی شیئر یعنی 25فیصد منافع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ پہلے سے ادا شدہ شیئر کے عبوری منافع یعنی 42.5فیصد کے علاوہ ہے۔ مذکورہ منافع کے حقدار ایسے شیئر ہولڈرز ہوں گے جن کے نام ممبران کے رجسٹر میں بدھ 21اکتوبر2020تک موجود ہوں گے۔ کمپنی کی شیئر ٹرانسفر بکس جمعرات 22اکتوبر2020سے بدھ 28اکتوبر2020تک(دونوں دن شامل ہوں گے) بند رہیں گی۔مذکورہ مالی سال کے دوران میں او جی ڈی سی ایل نے 42.983ارب روپے ٹیکس کی مد میں جبکہ 27.626ارب روپے رائیلٹی کی مد میں قومی خزانے میں ادا کئے اور کمپنی نے ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ کی سرگرمیوں کے شعبے میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔ اس سال 25نئے کنویں کھودے گئے جبکہ گزشتہ برس ان کی تعداد 16تھی۔