امن دشمنوں کیخلاف یومیہ آپریشن کئے جارہے ہیں:اشفاق خان
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی طرف سے امن دشمن عناصر اورجرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بنیاد پرشہر کے مختلف مقامات پرسرچ آپریشنزکئے جا رہے ہیں۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے گذشتہ ہفتے کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے114سرچ آپریشنز کئے گئے۔شہر کے مختلف علاقوں میںسرچ آپریشنز کے دوران12 ہوٹلز،03 ہاسٹلز،13گرجا گھروںاور185دکانوں میں سرچ آپریشنزکئے گئے جبکہ2626 گھروں، 1159کرایہ داروں اور9819افراد کوچیک کیا گیا۔کوائف نامکمل ہونے کے باعث 72افراد کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی گئی۔سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کے تحت 06، منشیات کے03جبکہ اسلحہ کا01مقدمہ بھی درج کیا گیا۔دوران سرچ آپریشنز04 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتارجبکہ 58 افرادکے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی۔