قتل کے مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے والے سب انسپکٹر کو دھمکیاں
فیروزوالہ (نامہ نگار)قتل کے ملزم نے گرفتاری کیلئے چھاپہ مارنے والی پولیس ٹیم کے سب انسپکٹر محمد ناظم کو ٹیلی فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں شرقپور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل پرانی بھینی میں سابقہ دشمنی کی بناء پر لیاقت علی اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر کے اپنی مخالف غلام حسین کو ہلاک اور اس کے بھائی کو زخمی کر کے فرار ہو گئے پولیس نے ملزم لیاقت علی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے فون کے ذریعے تفتیشی آفیسر محمد ناظم کو آئندہ چھاپے مارنے سے روکا اور قتل کی دھمکیاں دی جس کا شرقپور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔