ا یک ارب 77 کروڑ کی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری، ایل پی جی کمپنی پر مقدمہ درج
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ایف بی آر کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی نے جعلی کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا انکشاف کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا جس میں ایل پی جی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو، ڈائریکٹر اور چیف فنانشل آفیسر کو نامزد کیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی کے باخبرذرائع نے بتایا کہ کمپنی اسمگل شدہ گیس بھی فروخت کرتی تھی اور اسمگل شدہ مائع پیٹرولیم گیس تافتان کے بارڈر سے ملک میں لائی جاتی تھیں اور اس اسمگل شدہ گیس کی فروخت کا خفیہ ریکارڈ مرتب کیا جاتا تھا۔درج مقدمہ میں میسرز برشین ایل پی جی پر 1 ارب 77 کروڑ روپے ٹیکس چوری کا الزام ہے۔