ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم
لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف مقامات پر ڈکیتی چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیوارات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیئے گئے۔ برکی میں مسلح ڈاکو مجاہد کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ 20ہزار کی نقدی، زیوارات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ نواب ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو حبیب کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 3لاکھ 75ہزار روپے کی نقدی، پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے۔ کوٹ لکھپت میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو لطیف اور فیملی سے3لاکھ 25ہزار کی نقدی و زیورات۔ اسلام پورہ میں اشفاق اور فیملی سے 2لاکھ70ہزار نقدی و زیوارات۔ مصطفی ٹاون میں مزمل سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 78ہزار۔گھڑی اور موبائل گجر پورہ میں فیضان سے گن پوائنٹ پر 50ہزار نقدی موبائل فون اور ہنجروال سے گن پوائنٹ پر جاوید سے 35ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور چوہنگ اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ نیو انارکلی۔مغلپورہ اور گرین ٹائون سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔