شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں: جلیل شرقپوری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے میاں جلیل شرقپوری نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ دل کی گہرائیوں سے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں۔ شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف ہوں۔ نواز شریف کی تقریر کو ملک مخالف قرار نہیں دیا۔ جلد بازی میں پارٹی نے مجھے نوٹس دیا۔ نوٹس مجھے ملے گا تو جواب دونگا۔