نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کل سے شروع ہوگا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2020 (کل)30ستمبر سے شروع ہوگا شیڈول کے مطابق تیس ستمبر کو ناردرن بمقابلہ خیبرپختونخوا بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا،ضمیر حیدر اور فیصل خان آفریدی(آن فیلڈ امپائرز)، قیصروحید(تھرڈ امپائر)، آفتاب گیلانی(فورتھ امپائر) اور اقبال شیخ (میچ ریفری) ہونگے جبکہ سنٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا اور ولید یعقوب اور قیصر وحید(آن فیلڈ امپائرز)، ناصر حسین سینئر (تھرڈ امپائر)، آفتاب گیلانی (فورتھ امپائر) اور افتخار احمد (میچ ریفری) ہونگے،یکم اکتوبر کو بلوچستان بمقابلہ سندھ بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا ،قیصر وحید اور آفتاب گیلانی(آن فیلڈ امپائرز)، ضمیر حیدر (تھرڈ امپائر)،ولید یعقوب (فورتھ امپائر) اور اقبال شیخ (میچ ریفری) ہونگے ۔تیرہ اکتوبر کو خیبرپختونخوا بمقابلہ سندھ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا ،راشد ریاض اور عمران جاوید (آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)،ثاقب خان (فورتھ امپائر) اور محمد جاوید (میچ ریفری) ہونگے ۔