عفیف ٹرافی سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی ٹینس ایسو سی ایشن کے تحت دوسری عفیف ٹرافی سندھ رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے دن ڈیفنس بیچ ویو کلب میں لاریب شمسی اور نبراس ملک نے باالترتیب انڈر 11اورانڈر13کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ نتائج کے مطابق مینز سنگلز پہلا راؤنڈ میں مصطفٰے برنی نے شہروز اسد کو6.1, 6-3. سے اور سعد سلیم نے فہد عابد کو 6-2(ریٹائرڈ)سے ہرا دیا۔ مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں نمیر شمسی نے احسن صدیق کو 6-2,6-1سے ہرا کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔ مینز ڈبلز میں بلال عمران اور مراد خان کی جوڑی نے اساد شیخ اور ایم سطوت کو ہرا دیا جبکہ ڈبلز کے ایک دوسرے مقابلے میں پی داس اور عاصم گل کی جوڑی نے حاشر سہیل اور فہد عابد کی جو ڑی کو مات دی۔ انڈر 15سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں عبداللہ رزاق نے موسی فیصل ‘ راحیم وقار نے اشر صدیقی‘ نبراس ملک نے نثار حسین اور عبدالقادر نے طہ بابر کو ہر ادیا۔