شہر قائد میں عالمی معیار کا فٹ بال اسٹیڈیم بنا یا جائیگا،سید امتیاز شاہ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شہر قائد میں 40ہزار تک شائقین فٹ بال کی سہولت کے ساتھ عالمی معیارکا فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے حکومت سندھ کوششیں کررہی ہے رواں ہفتے کراچی کے مختلف فٹ بال اسٹیڈیم کا دورہ کروں گا صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کے ویڑن پر عمل کرتے ہوئے سندھ اسپورٹس بورڈ اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرسید امتیاز علی شاہ کھیلوں کی معروف سرپرست سابق وزیر کھیل سندھ داکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی اہلیہ اسماء علی شاہ سے اپنے دفتر میں ملااقات میں کیا اس موقع پر کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی کے کوارڈینٹر غلام محمد خان بھی موجود تھے،سید امتیاز علی شاہ نے مزید کہاکہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر حکومت سندھ نے پورے صوبے میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و ترقی اور تزئین و آرائش کا کام انجام دے رہی ہے اور ہر آنے والے دن ایک نئے میدان کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کلب کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوگیا ہے جس کا افتتاح 24اکتوبر کو ہوگا۔