بابر نہال آل پاکستان ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب
کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ( اپرا) کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21 میں بابر نہال چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں جبکہ محمد الیاس سینئر وائس چیئرمین اورعبدالقادر میروائس چیئرمین کی نشست پر کامیاب قرار پائے۔اپرا کے اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹیو کمیٹی کے لیے مسعود احمد کالیہ،عمر حبیب، محسن اورشیخ محمد تحسین رکن منتخب ہوئے ۔ اپرا کے اجلاس عام میں سالانہ حسابات کی منظوری دی گئی اور نئے عہدیداروں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔