قندوز: چوکیوں پر حملہ پسپا‘ 8 طالبان مار ڈالے: افغان حکام
قندوز (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے علی آباد ضلع پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملوں کو پسپا کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ فوج کے بیان کے مطابق عسکریت پسند جانی نقصان اٹھانے کے بعد پسپا ہوگئے۔ پیر کو بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے پیر کو علی الصبح ضلع علی آباد پر قبضہ کرنے کے لئے فورسز کی چوکیوں پر بڑے پیمانے پر حملوں کا آغاز کیا۔ لیکن سکیورٹی فورسز جنہیں فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی نے جوابی کارروائی کی اور شدت پسندوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ اس دوران 8 طالبان ہلاک اور 12 مزید زخمی ہو گئے۔ تمام دیہات کو باغیوں سے صاف کراتے ہوئے اینٹی ٹینک اور اینٹی پرسن 27 باردوی سرنگوں کو ناکارہ بنایا۔