حقوق کراچی مارچ کی کامیابی عوام کی فتح ہے: حافظ عبد الرحمن سلفی
کراچی (نیوزرپورٹر)امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناحافظ عبدالرحمن سلفی،مدیر جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا پروفیسرحافظ محمد سلفی مولانا مفتی انس مدنی،علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی،حشمت اللہ صدیقی،عمران احمدسلفی، حافظ فیصل سلفی، قاضی عبدالسمیع ودیگر نے ''حقوق کراچی مارچ '' کی کامیابی پر کہاہے کہ اہلیان کراچی نے بلا امتیاز علاقہ،زبان،ومسلک اس میں شرکت کرکے کر اچی کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھر پور تعاون پیش کیا۔