شپ یارڈ کے ورکرز کی احتجاجی ریلی
کراچی (نیوزرپورٹر)ملک میں جمہوریت بحال ہونے کے باوجود شپ یارڈ کے مزدور آئین اور قانون میں دئے گئے یونین سازی کے بنیادی جمہوری حق سے محروم ہیں ۔ شپ یارڈ میں مزدوروں کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے اور دہشت زدہ ماحول میں کام کرنے پر مجبور کیا جارہاہے ۔ وزیر اعظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان اور نیول چیف آف اسٹاف صورتحال کا فورا نوٹس لیں ۔ ان خیالات کا اظہار مزدور رہنماں نے شپ یارڈ کے مزدوروں کی احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران کیا ۔