اسلام آباد میں لین دین کے تازعات پر دو افراد قتل، دو شدید زخمی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں لین دین کے تازعات پر دو افراد قتل کردئے گئے دو شدید زخمی ہوگئے پولیس کو تھانہ شمس کالونی کو محمد اسمعٰیل نے بتایا کہ نیو بوکڑہ میں لین دین کے جھگڑے پر ملزمان عادل وغیرہ نے فائرنگ کرکے مدعی کے بیٹے بلال کو قتل کردیاجبکہ مدعی کا بھائی یٰسین اور بیٹا عبدالرحمٰن زخمی ہوگئے تھانہ رمنا کو صبیحہ بی بی نے بتایا کہ میرا آبادی میں لین دین کے تنازعے پر رشتے دار ملزمان نسیم اور بادشاہ نے پستول سے فائرنگ کرکے مدعیہ کے شوہر شوکت علی کو قتل کردیا پولیس نے مقتولین کی نعشیں ہسپتال منتقل کردیں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔