چنگیزخان مسلم لیگ (ق) ضلع راولپنڈی کے نائب صدراور حاجی ابراہیم سٹی کے نائب صدر نامزد
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ق)نے پنجاب بھر میں جاری تنظیم سازی کے تحت چنگیزخان کوضلع راولپنڈی کا نائب صدراور حاجی ابراہیم کو راولپنڈی سٹی کا نائب صدر نامزد کر دیا ہے ،اس ضمن میں ضلعی جنرل سیکریٹری فیاض تبسم نے نامزدگیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔