شہباز شریف کی گرفتاری نیب حکومتی گٹھ جوڑہے،ملک ابراراحمد
راولپنڈی ( وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کا ایک اجلاس پارٹی کے ڈویژنل صدر ملک ابراراحمدکی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پارٹی کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔ اسے نیب حکومتی گٹھ جوڑ اور اے پی سی میں میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ سے حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ قرار دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کافیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں نائب صدر انجینئر قمرالاسلام راجہ، نائب صدر پنجاب راجہ عتیق سرور، ملک عمر فاروق ضلعی صدر راولپنڈی، شوکت جنجوعہ ضلعی جنرل سیکریٹری، ملک افتخار، چوہدری جمیل، فیصل قیوم ملک، راجہ جاوید اخلاص، چوہدری محمد ریاض سمیت دیگر ٹکٹ ہولڈرز اور ڈویژنل عہدیدران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کی جلد از جلد تنظیم سازی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ملک ابرار ے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے کارکن اس وقت چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پارٹی کی قیادت رہا نہیں ہو جاتی انہوں نے کہا کہ فسطائی حکومت سیاسی کارکنوں سے جیلیں بھرنا چاہتی ہے لیکن مسلم لیگی کا رکن جیلوں سے خوفزدہ نہیں ۔