احتساب کا ڈرامہ زیادہ دیر نہیں چلے گا:پرویز ملک‘عمران نذیر
لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے گلگت بلتستان اور بلدیاتی الیکشن سے قبل پری پول رگنگ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ احتساب کا جعلی ڈرامہ اب زیادہ دیر نہیں چلنے والا،علیمہ خان ،بلین ٹریز بالم جبہ ،بی آر ٹی پشاور پر نیب کہاں ہے۔ ، چیئر مین نیب شراب لائسنس کیس میں گرفتار ی کب کرے گی۔ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن نے تاریخی ترقیاتی کام کئے جس کے باعث حکومت بوکھلا گئی ہے۔عوام میاں نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔ان ہتھکنڈوں سے عوام کے فیصلوں کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز رہنما مسلم لیگ ن نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔