مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل عزت رسول وبتول کانفرنس 3اکتوبر کوہوگی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام کفار ومشرکین کی ناپاک جسارتوں اور عقیدہ ختم نبوت اور ناموس آل واصحاب کے تحفظ کیلئے ومظلوم کشمیر یوں پر بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف علماء مشائخ کے ملک گیر موقف کے اظہار کیلئے 9 ویں سالانہ انٹرنیشنل عزت رسول وبتول کانفرنس 3 اکتوبر بعد نمازمغرب مینار پاکستان ہوگی ۔کانفرنس میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر گلگت بلتستان سے علماء ومشائخ عظام اور مفتیان کرام کی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے اس علاوہ امریکہ ‘برطانیہ ‘عراق ‘سعودی عرب ‘مصر ‘مراکش سے شخصیات شرکت کریں گی کانفرنس کی صدارت امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر عبدالخالق القادری کریں گے ۔