خالد خاں کمانڈو ڈسٹرکٹ تیکوانڈوکے جنرل سیکرٹری منتخب
ملتان (سپورٹس رپورٹر ) ڈسٹرکٹ تیکوانڈو ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل باڈی کا اجلاس مقامی زیر صدارت صدر ملتان تیکوانڈو ایسوسی ایشن تصور خان ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری الیاس نیازی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کیا جسکو صدر اور تمام جنرل کونسل باڈی کے ممبران نے منظور کر لیا اور اس موقع پر موجود سینئر نائب صدر پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن ظفراللہ چوہدری نے اتفاق رائے سے ووٹنگ کے ذریعے خالد خان کمانڈو کو جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے منتخب کیا ۔