جنرل اسمبلی میں پہلی بار ’’بھارت شیم شیم‘‘ کے نعرے گونجے، پاکستانی قوم یکجا ہو گئی: شاہ محمود
نیویارک (نوائے وقت رپورٹ + صباح نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ کشمیرمیں بھارت کے ظالمانہ اقدامات سے صورتحال ناقابل تصور ہوتی جارہی ہے۔ امریکی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے عالمی برادری سے اس حقیقت کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا کہ بی جے پی حکومت مذموم سیاسی ایجنڈانافذکررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوام کی خواہشات اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل پرزوردیا۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم کشمیر کی صورتحال سے لاتعلق نہیں رہ سکتے اوربھارت کی جنونیت کو مزید بڑھنے سے روکنا ہوگا۔ دریں اثناء وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں ایران کے ہم منصب جواد ظریف سے ایک مرتبہ پھر ملاقات ہوئی ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جو ملاقات ہوئی تھی اس ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو کہا کہ ایران، سعودی عرب معاملات کو سلجھائیں۔دریں اثناء نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اللہ نے کسی کو عزت دی ہے تو وہ عمران خان ہیں پاکستان کی فارن پالیسی کے بے پناہ چیلنجز ہیں پاکستان کئی محاذوں پر لڑ رہا ہے پاکستانی قوم یکجا ہو گئی ہے جبکہ کچھ لوگ اپنے مفادات کیلئے کھڑے ہیں۔ تقریر سے پہلے چار نکات طے کئے گئے تھے۔ ہال میں شیم شیم بھارت کے نعرے گونجے ایسا آج ہوا کبھی نہیں ہواکہ اقوام متحدہ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں اور کشمیریوں نے احتجاج کیا ہو، ہم نے جو کرنا تھا وہ کیا دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھایا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اور ملائیشیا کے ساتھ ملکر ٹیلی ویژن چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسلام کا اصل چہرہ متعارف کرانے کیلئے ہم نے مشترکہ چینل لانج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد پیش نہ کرنا ہماری حکمت عملی تھی، ہمارا چین کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ اقوام متحدہ میں جائیں گے۔دریں اثناء نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اللہ نے کسی کو عزت دی ہے تو وہ عمران خان ہیں پاکستان کی فارن پالیسی کے بے پناہ چیلنجز ہیں پاکستان کئی محاذوں پر لڑ رہا ہے پاکستانی قوم یکجا ہو گئی ہے جبکہ کچھ لوگ اپنے مفادات کیلئے کھڑے ہیں۔ تقریر سے پہلے چار نکات طے کئے گئے تھے۔ ہال میں شیم شیم بھارت کے نعرے گونجے ایسا آج ہوا کبھی نہیں ہواکہ اقوام متحدہ کے باہر ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں اور کشمیریوں نے احتجاج کیا ہو، ہم نے جو کرنا تھا وہ کیا دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھایا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اور ملائیشیا کے ساتھ ملکر ٹیلی ویژن چینل لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسلام کا اصل چہرہ متعارف کرانے کیلئے ہم نے مشترکہ چینل لانج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قرارداد پیش نہ کرنا ہماری حکمت عملی تھی، ہمارا چین کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ اقوام متحدہ میں جائیں گے۔