اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزراء یاسر ہمایوں، محمد عاطف، عبدالخالق ہزارہ، مشتاق منہاس وزیر برائے سیاحت آزاد جموں و کشمیر،وفاقی و صوبائی سیکریٹریز، علی توقیر شاہ، وقار ذکریا، سراج الملک، ذوالفقار علی خان ودیگر شریک، وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس میں شامل تمام صوبائی نمائندگان کو اپنے اپنے صوبوں اور علاقوں میں نئے سیاحتی مراکز کے قیام کی غرض سے ممکنہ مقامات کی ایک ہفتے میں نشاندہی کرنے کی ہدایت، آئندہ ایک ہفتے میں تمام صوبائی حکومتیں اور متعلقہ محکمے بشمول آزاد جموں کشمیراور گلت بلتستان ٹاسک فورس کے ٹی او آر ز کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع پلان اور مقرر کردہ اہداف کے لئے ٹائم فریم مرتب کریں: وزیراعظم کی ہدایت، صوبائی سطح پر سیاحت کے فروغ میں حائل تمام رکاوٹوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ وفاق کی جانب سے ان رکاوٹوں کا قابل عمل حل تلاش کرنے میں معاونت فراہم کی جا سکے، سیاحت کا فروغ صوبائی ذمہ داری ہے تاہم وفاقی حکومت سیاحت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور صوبوں کی استعداد بڑھانے میں ہر ممکنہ مدد فراہم کرے گی، ایکو ٹورازم، مذہبی سیاحت اور ایڈونچر سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ٹورارسٹ ریزارٹ (Tourist Resorts) کے قیام پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے ایک مفصل اور جامع پالیسی تشکیل دی جائے گی تاکہ سیاحت سے منسلک تمام شعبے اس پالیسی سے استفادہ حاصل کریں اوراس شعبے کو مزید مستحکم بنایا جاسکے
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024