سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے اس کے ایک فیس 'وویو ایز' کا استعمال کرتے ہوئے پانچ کروڑ فیس بک اکاؤنٹس پر حملہ کیا،،اس حملے کے بعد انہیں ان تمام فیس بک اکاؤنٹس کا کنٹرول حاصل ہوگیا، فیس بک کے مطابق یہ حملہ منگل کو کیا گیا اور اس نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے،اس حملے سے متاثر ہونے والے افراد کو دوبارہ لاگ اِن کرنا پڑا، فیس بک حکام کا کہنا ہے کہ خامی ٹھیک کر دی گئی ہے اور تمام متاثرہ اکاؤنٹس کو دوبارہ سیٹ کر دیا گیا ہے،جبکہ احتیاطی تدبیر کے طور پر چار کروڑ مزید اکاؤنٹس کو بھی ری سیٹ کیا گیا، تاہم فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کو اپنا پاس ورڈ بدلنے کی ضرورت نہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024