عوام کو روزگار دینے والے خود روزگار چھین رہے,ڈیم کیلئے بجٹ میں 15 فیصد فنڈ مختص کیا جائے:خورشید شاہ
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو روزگار دینے والے خود روزگار چھین رہے ہیں ‘ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے ‘ ڈیم کیلئے بجٹ میں 15 فیصد فنڈ مختص کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعاون کی یقین دہانی کے باوجود غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، جس وزیر کے جو منہ میں آرہا ہے کہے جا رہا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ ابھی تک تو کوئی تبدیلی نہیں آئی، تبدیلی آئی ہے کہ ہیلی کاپٹر کا کرایہ 50 روپے ہوگیا ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سوائے پیپلز پارٹی کے کسی نے نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ جودعوے کیے اس کے لیے حکومت کو ہم وقت دے رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ قرض سے پیٹرول لیا جاتا ہے، حکومت گھرکہاں سے بنا کے دے گی، مشورہ دیتے ہیں گھر کی بجائے مستحقین کو حکومت 15 لاکھ امداد فراہم کرے۔ ہر آنے والی حکومت معیشت میں خسارے کا نعرہ لگاتی ہے۔ میں نے اگر کوئی کرپشن کی ہے تو پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائیں اور انکوائری کریں ۔ چیف جسٹس بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے بجٹ میں اضافی رقم مختص کرنے کا حکم دیں۔