گوجرانوالہ: قتل یا خودکشی، 45 سالہ شخص کی درخت سے لٹکتی نعش برآمد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) لد ھیوالہ وڑائچ میں 45سالہ شخص کی درخت کے سا تھ جھولتی نعش برآمد کر لی گئی۔ قتل یا خودکشی پو لیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ لدھیوالہ وڑائچ کے 45 سالہ شخص عارف کی کھیتوں میں درخت کے ساتھ رسی سے لٹکتی ہوئی نعش برآمد ہوئی۔ اطلا ع پر تھا نہ لد ھیوالہ وڑائچ پولیس نے مو قع پر پہنچ کر نعش کو درخت سے اتار کر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق عارف کو قتل کیا گیا یا اس نے خودکشی کی تمام پہلوئوں کو مدنظر رکھ کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔