نیب اسلام آباد نے آل پاکستان سٹین لیس سٹیل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن میںمالی بدعنوانیوں اور اقربا پروری کیخلاف درخواست کو سماعت کیلئے رجسٹر کر لیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)نیب اسلام آباد نے آل پاکستان سٹین لیس سٹیل امپورٹرز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن میں مالی بدعنوانیوں اور اقرباء پروری کے سلسلہ میں دی گئی درخواست کوسماعت کیلئے رجسٹر کرلیاہے۔ایسوسی ایشن کے سینئر ممبران عرفان یعقوب بٹ‘ بشارت صغیر بٹ‘ اکرم‘ سکندر بھٹہ‘ عارف بھٹہ،حافظ وحید تاج،شیخ ثنااللہ اور عابد منیر وغیرہ نے ایسوسی ایشن میں بدعنوانیوں اور اقرباپروری کے سلسلہ میں چیئرمین نیب کو ایک درخواست گزاری تھی جس میں ایسوسی ایشن کے معاملات کا آزاد آڈٹ اور نئی باڈی کی تشکیل کے بارے میں کہا گیا تھا۔