نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر ٹریفک پلان شہریوں کی مدداورسہولت کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹرےفک پولےس نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر ٹریفک پلان تشکےل دے دےا ہے ۔غیر قانونی طور پر کالے شیشوں،نیلی بتی کا استعمال،جعلی سبز نمبر پلیٹ،بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کےخلاف کاروائی ہوگی، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی ہوگی ۔ نویں اور دسویں محرم الحرام کو ایس پی ٹریفک سٹی اور ایس پی ٹریفک صدرڈویژن کی نگرانی میں6ڈی ایس پیز،69انسپکٹرز،56پٹرولنگ آفےسرز اور 1260ٹریفک وارڈنزڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر میں تعینات وارڈنز اور لیڈی وارڈنز کو بھی ذوالجناح پروسیشن کے روٹ پر تعینات کیا جائےگا۔ شہریوں کی مدداورسہولت کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر042-99201910ہےجبکہ ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے روڈز کو ہر وقت ٹریفک کےلئے کلیئر رکھا جائےگا۔ ۔ٹریفک پلان کے مطابق ہر قسم کی ٹریفک جو شاہدرہ کی جانب سے لاہور شہر میں داخل ہوگی آزادی فلائی اوور سے جانب ریلوے سٹیشن بھجوائی جائے گی۔ اندرون سرکل روڈ کی طرف سے آنےوالی ہر قسم کی ٹرےفک کو موری گےٹ سے اردو بازار چوک ٹمبر ، لاکالج ، کچہری روڈ نےلا گمبد کے راستے بھجوائی جائے گی۔