شہباز شریف حقیقی معنوں میں خادم اعلیٰ ہیں 52 ہزار ورکرز نہیں، 52 ہزار خاندانوں کو ریگولر کیا: صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن
لاہور (خبرنگار) لیڈی ہیلتھ ورکرز، لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز اور دیگر متعلقہ عملے کو ملازمت کے ریگولر لیٹرز دینے کی تقریب میں مستقل ہونے والے ملازمین نے زبردست الفاظ میں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب رخسانہ انور نے کہا شہباز شریف وزیراعلیٰ نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں خادم اعلیٰ ہیں۔ انہوں نے ہمارے خوابوں کو تعبیر دی ہے۔ بلاشبہ آج کا دن ہمارے لئے عید سے بڑھ کر خوشیاں لایا ہے۔ انہوں نے انسانی ہمدردی کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے 52 ہزار لوگوں کو نہیں 52ہزار خاندانوں کو ریگولر کر دیا ہے۔ جب تک یہ خاندان زندہ ہیں، ان کی درازی عمر اور صحت کے لئے دعا گو رہیں گے۔ انہوں نے کہا شہباز شریف نے ہمیں محنت کرنے کا درس دیا ہے۔ ہم پنجاب سے پولیو کا نام و نشان مٹا دیں گے اور وبائی امراض کی روک تھام کے لئے محنت، لگن اور جذبے سے کام کریں گے۔ نسرین منصور نے کہا شہباز شریف کی بدولت ہی ہمیں آج یہ خوشی کا دن دیکھنا نصیب ہوا ہے۔
صدر لیڈی ورکرز