دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تمام ملکوں کو قانون سازی کرنی پڑے گی۔ جدید ٹیکنالوجی آنے سے دہشت گردوں کی وارداتوں میں بھی جدت آئی ہے۔ افتخار محمد چوہدری
کراچی ميں سندھ ہائی کورٹ کے زیر اہتمام دہشت گردی کا خاتمہ بذریعہ قانون کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چيف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ پاکستانی قوم انصاف کی سربلندی پریقین رکھتی ہے اور قانون کی حکمرانی کے حصول کے لیے آگے بڑھ رہی ہے تاہم پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بھی جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں۔ انٹرنیٹ کے ذریعے ان کی فنڈنگ پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملک کولسانی، مذہبی اورفرقہ وارانہ دہشت گردی کا سامنا ہے جس کے لیے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے۔