ڈرون حملوں کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے 40ارکان پر مشتمل امریکی گروپ آئندہ ہفتے پاکستان آئے گا
نیویارک (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے امریکی امن گروپ ”کوڈینک“ کے 40خواتین ارکان کا وفد آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گا۔ جنگ مخالف گروپ کے وفد کی خواتین ارکان پاکستان میں ڈرون حملوں سے متاثرہ خاندانوں کے علاوہ، وکلا، ماہرین تعلیم اور سیاستدانوں سے ملاقاتیں کرینگی۔ 7اکتوبر کو یہ امریکی گروپ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مارچ میں شرکت کرینگی۔
امریکی گروپ