گورنر‘ وزیر اعلیٰ سندھ نے لاڑکانہ کے اسپتال میں 5 بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے لاڑکانہ کے شیخ زید اسپتال میںمبینہ طور پر ڈاکٹرز کی غفلت کے سبب 5 نومولود بچوں کی وفات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سندھ سے واقعے کے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ آنے کے بعد واقعے میںملوث ڈاکٹر وں اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے لاڑکانہ کے اسپتال میں معصوم بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔