لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ڈی آئی جی میجر مبشر اللہ کی سربراہی میں قائم کردہ خصوصی ڈرگ اسکواڈ نے متعدد نجی ہسپتالوں اور میڈیکل سٹورز سے35 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد کر کے سروسز ہسپتال کے وارڈ بوائے سمیت12 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بادامی باغ کے علاقے اتفاق پورہ کے ایک گھر سے 20 لاکھ روپے مالیت کی سرکاری ادویات‘ اندرون لوہاری گیٹ میں میسرز ایس بی انٹرپرائزر زکے گودام سے دس لاکھ‘ جناح ہسپتال کے مین گیٹ کے سامنے میسرز اقبال میڈیکل سٹور سے دو لاکھ روپے‘ نجی ہسپتالوں میں قائم فارمیسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے باغ منشی لدھا میں شمع ہسپتال کی فارمیسی سے ایک لاکھ تین ہزار‘ گڑھی شاہومیں علامہ اقبال روڈ پر واقع جمیل ہسپتال سے 92 ہزار روپے کی سرکاری ادوےات پکڑی گئےں‘ میسرز جمیل سرجیکل ہسپتال اندرون بھاٹی گیٹ سے غلام قادر کو 25 ہزار روپے کی سرکاری ادویات کے ساتھ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔ ڈرگ اسکواڈ میں ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق اور ڈرگ انسپکٹر شوکت شاہ بھی شامل ہیں ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024