لاہور (خصوصی رپورٹر + سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے ساتھیوں سمیت گذشتہ روز سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی تاہم میاں اظہر نے انہیں انتظار کرنے کے لئے کہا اور بتایا کہ وہ دوستوں‘ ساتھیوں کی مشاورت سے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ عمران خان کے ساتھ تحریک انصاف پنجاب کے صدر احسن رشید، لاہور ریجن کے صدر میاں محمود الرشید و دیگر بھی موجود تھے۔ میاں اظہر نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ انہیں پہلے بہت سے ساتھیوں نے مشاورت کے دوران رائے تھی کہ ہمیں تحریک انصاف میں شامل ہو جانا چاہئے لیکن ہم اس سلسلہ میں جلد وسیع تر اجلاس بلا کر مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے‘ فی الحال شامل ہونے سے معذرت ہے جبکہ ذرائع نے بتاےا ہے کہ مےاں اظہر اکتوبر کے پہلے ہفتے تحرےک انصاف مےں شمولےت کا باقاعدہ اعلان کر دےنگے۔ دوسری جانب عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال میں نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوںکو امریکی غلامی سے نجات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے علیحدگی کیلئے مشترکہ موقف اپنانا ہو گا ورنہ کانفرنس کا کوئی فائدہ نہیں۔ طالبان سے مذاکرات کرنے والا امریکہ ہمیں کس منہ سے طاقت کے استعمال کا مشورہ دے رہا ہے۔ امریکی غلامی نے پاکستان کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا اگر ہم نے ملک بچانا ہے تو اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہو گا۔ مانیٹرنگ نیوز کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اختلافات کا حل فوجی نہیں سیاسی ہونا چاہئے۔ اے پی سی میں حقانی نیٹ ورک سے بات چیت کر کے سیاسی حل نکالنے پر زور دیں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024