کراچی (خصوصی رپورٹ) ذرائع ابلاغ کی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کی جانب سے 1994ء کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اسلام آباد کے زون فائیو میں شروع کردہ ہاﺅسنگ 17 برس بعد بھی مکمل نہ ہو سکی، فاروق ستار کے طویل دور وزارت میں بھی سکیم کے ترقیاتی کام نہ ہو سکے۔ سکیم کے نام پر دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو لوٹ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن نے اس وقت 55 ہزار روپے کنال میں زمین خریدی تھی لیکن الاٹیوں سے فی کنال کے 36 لاکھ روپے وصول کر لئے حالانکہ اس وقت بھی زون فائیو اسلام آباد میں چند کلو میٹر کے فاصلے پر ایک کنال زمین 15 سے 20 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد جس نے ممبر شپ حاصل کی تھی وہ اب بھی وہاں اپنے مکان کی تعمیر کا سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ وہاں ترقیاتی کام نہیں ہو سکے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38