کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے ) انتہائی قابل اعتماد ایک سابق سفارتکار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے پر بتاےا ہے کہ افغانستان کے سابق صدر برہان الدین ربانی کے قتل کی سازش اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے مل کر بنائی جس کا مقصد افغانستان میں قیام امن کو سبوتاژکرنا تھا۔ دونوں خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹوں نے طالبان کا لبادہ اوڑھ کر برہان الدین ربانی سے ملاقات کی تھی‘ اسرائیل اور بھارت نہیں چاہتے افغانستان میں امن ہو کیونکہ ان دونوں کے مفادات ہیں کہ افغانستان میں شورش برپارہے تاکہ پاکستان اس کی زد میں رہے یہ وجہ ہے ان دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے امریکہ کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے بارے میں بتاےاجس پرامریکہ نے آئی ایس آئی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024