طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں صدر قذافی کے باغی بتدریج اقتدار کے مختلف ایوانوں پر قبضہ کئے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وہ قذافی کی تلاش میں بھی مسلسل سرگرداں ہیں۔ ان کے وفاداروں کے قافلوں میں جن میں قذافی کا ایک بیٹا سعدی بھی شامل ہے، صحرائی سرحد عبور کر کے نائجیریا میں داخل ہو چکا ہے تاہم قذافی خود ابھی تک لیبیا ہی کے کسی مقام پر موجود ہیں۔ طرابلس میں شہریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نئے عبوری حکمران مصطفے عبدالجلیل نے شہریوں سے متحد رہنے کی اپیل کی تاہم امریکی جریدے ٹائم کے مطابق یہ کام آسان نہیں۔ انہیں نہ صرف قذافی کے حامیوں کا غم و غصہ ٹھنڈا کرنا ہوگا بلکہ خود باغیوں کے مختلف اتحادوں کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کو بھی دور کرنا پڑے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024