لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرآصف علی زرداری سے متحدہ کے رہنما الطاف حسین نے فون پربات چیت کی اورپاکستان‘ امریکہ کشیدگی اور اے پی سی پر تبادلہ خیال کیا۔ الطاف نے کہا کہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہر حکو متی پالیسی کی غیرمشروط حمایت کرونگا۔ جذباتی رویہ اختیارکرنے کی بجائے بات چیت سے مسائل کا حل نکالا جائے۔ صدر نے غیر مشروط حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے الطاف کے خیالات سے اتفاق کیا۔ الطاف نے کہا کہ وہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اے پی سی میں شرکت سے قاصر ہیں۔
زرداری / الطاف
زرداری / الطاف