واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے علاوہ بھی پاکستان کے خلاف بہت کچھ ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے خلاف کانگرس میں فوجی کارروائی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ کانگرس ارکان جنگی طیاروں سے بمباری کی حمایت بھی کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کر سکتا۔ پاکستان میں امریکی فوج بھیجنے کی حمایت نہیں کروں گا۔ پاکستان کی مغربی سرحدوں میں حقانی گروپ اور دیگر دہشت گرد کام کر رہے ہیں‘ پاکستان‘ افغانستان اور نیٹو اتحادی مل کر امن قائم کر سکتے ہیں۔ امریکی فوجیوں کو قتل کرنے والوں کے خلاف ہمارے جذبات نظرانداز نہ کئے جائیں۔ کانگرس افغانستان میں امریکی فوجیوں کی حفاظت کے لے سب کچھ کرے گی۔
امریکی سینیٹر
امریکی سینیٹر