مکرمی! مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جرمنی میں 5 لیٹر گنجائش والی سپرے مشین 15 یورو میں دستیاب ہے۔ حکومت کو صورتحال کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے خصوصی جہازوں کے ذریعے بھاری تعداد میں یہ مشینیں امپورٹ کرنی چاہئیں اور گلی محلوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے کر انہیں قیمتاً مگر بغیر کسی منافع کے یہ مشینیں فراہم کرنی چاہئیں تاکہ ڈینگی کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ باقی نہ رہے۔ واضح رہے کہ حکومت اور عوام کی مشترکہ اور مسلسل جدوجہد کے طفیل ہی اس موذی مرض پر موثر انداز میں قابو پایا جا سکتا ہے اور عوام کی صحت و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔(منظور حسین خاں، صدر ہیلتھ کیئر سوسائٹی، فلیٹ نمبر4 تھرڈ فلور، القرطبہ مینشن، 8۔ جیل روڈ، لاہور۔ فون:031-4275301)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024