مکرمی ! حال ہی میں ملک بھر کے دینی مدارس کے وفاق المدارس العربیہ کے نتائج کا اعلان ہوا جن کی ڈگریاں بھی بی اے اور ایم اے کے مساوی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان نتائج میں 42 طلبہ نے پوزیشنز حاصل کی مگر افسوس کہ ان طلبہ کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں کی گئی یہاں تک کہ انہیں مبارکباد بھی نہیں دی گئی۔ اس کے برعکس ملک میں ہونے والے بورڈ اور یونیورسٹی کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی پروٹوکول دیا جاتا ہے انہیں مختلف مقامات کی فری اعزازی سیر کروانے کے ساتھ ساتھ نقد انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یہاں اس طرح کا امتیازی سلوک کرنا اچھی بات نہیں۔ دینی مدارس اور ان میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کی جس قدر ہو سکے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے کیونکہ طلبہ ہی ملک اور اسلام کی سربلندی کا باعث ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ اس بات پر ایک غور طلب نظر ڈالی جائے گی اور جتنی جلدی ہو سکے اپنے اس رویے کا ازالہ کیا جائے تاکہ ان طلبہ کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ (جویریہ یونس ۔ گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38