اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق مقدمہ چار سال سے زیر التواء ہے یہ اہم عوامی نوعیت کا معاملہ ہے‘ آئندہ سماعت پر مقدمہ ہر صورت نمٹایا جائے گا۔ فریقین کے وکلا مکمل تیاری کر کے آئیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی تو مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا کے وکیل اکرام چودھری کی جانب سے عدالت کو تحریری درخواست دی گئی کہ وہ بیماری کے باعث دلائل کے لئے عدالت حاضر نہیں ہو سکتے‘ مقدمہ کی سماعت ملتوی کی جائے جس پر عدالت نے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر تمام وکلا کو عدالت حاضر ہونے کا پابند کیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024