واشنگٹن (اے پی پی) سابق امریکی صدر کلنٹن نے کہا ہے کہ دائیں بازو کی جماعت ری پبلکن پارٹی کی طرف سے صدر باراک اوباما کے خلاف سازشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے تاہم یہ سازشیں اب اتنی موثر نہیں جتنی ان کے دور صدارت میں تھیں۔ پیر کو امریکی ٹیلی ویژن این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی کی طرف سے سازشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے لیکن اب یہ اتنی موثر نہیں کیونکہ امریکہ اس وقت تبدیل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور صدارت میں اس قسم کی کئی سازشیں کی گئیں اور مجھ پر قتل کے الزام عائم کئے گئے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024