لاہور (خبر نگار خصوصی) قائداعظمؒ پاکستان کو ایک خود مختار اور خود انحصار ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔ ان خیالاتِ ایمان افروز کا اظہار معروف ادیبہ اور شاعرہ بیگم بشریٰ رحمن رکن قومی اسمبلی نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان‘ لاہور میں خطبات قائداعظمؒ کے سلسلے میں ’’قائداعظمؒ کا تصور پاکستان‘‘ کے موضوع پر اپنے لیکچر میں کیا۔ تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کی ممتاز کارکن بیگم خورشید نیازی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے خواتین ونگ کی کوآرڈینیٹر بیگم صفیہ اسحاق نے سرانجام دیئے۔ بیگم بشریٰ رحمن نے کہا حکمران طبقات کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث اگرچہ ہمیں غربت و افلاس کا سامنا ہے۔ اُنہوں نے تقریب میں موجود طالبات سے وعدہ لیا کہ وہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی ذات کو اپنے لئے رول ماڈل بنائیں گی۔ خورشید نیازی اور بیگم صفیہ اسحاق نے بھی خطاب کیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024