کراچی (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس امید پر 2014ء ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی کے سلسلے میں بولی دینے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔ پی سی بی کے سربراہ نے ایک غیر ملکی نمائندے سے گفتگو کررہے تھے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس وقت تک پاکستان میں حالات نارمل ہونگے۔ اخبار کے مطابق پی سی بی کے دیگر عہدیدار اس وقت جنوبی افریقہ میں موجود دیگر ٹیموں کے عہدیداروں سے میزبانی کے سلسلے میں پاکستان کے سپورٹ کے حوالے گفتگو کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ موجودہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان سے اس لئے واپس لے گی کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے پہلے آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کو 12 مہینے کے لئے موخر کیا اور اس کے بعد آئی سی سی نے پاکستان سے میزبانی چھین کر جنوبی افریقہ کے حق میں فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان سے ورلڈکپ 2011ء کی شریک میزبانی بھی چھین لی گئی۔ پاکستان نے کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے اعتماد کو بحال کرنے کے سلسلے میں اس سال سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اہتمام کیا مگر وہ سیریز بھی دہشت گردی کی نظر ہوگئی اور لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے نتیجے میں بے شمار کھلاڑی زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ 6 پولیس اہلکار بھی جان بحق ہوگئے۔ اب موجودہ صورتحال میں پاکستانی اپنے ہوم میچز بھی باہر کھیلنے پر مجبور ہوگیا ہے اور ابوظہبی اور دبئی میں پاکستان اپنے ہوم میچز کھیل رہا ہے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ آئی سی سی نے ہمیں میزبانی دینے کے فیصلے کے حوالے سے مثبت اشارہ دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38